سابق ریلوے وزیر سی کے جعفر شریف کا انتقال 

بنگلور : سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کاآج ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ہے ۔ ان کا قلب پر حملہ کے باعث انہیں اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا ۔ مسٹر شریف جمعہ کے روز نماز کیلئے جاتے ہوئے وہ کار میں بیٹھنے کے دوران گرپڑے ۔ پسماندگان میں ان کی ۲؍ دختران ہیں ۔ جعفر شریف کئی مرتبہ رکن پارلیمنٹ، وزیر ریلوے رہ چکے ہیں ۔ جعفر شریف کرناٹک کے ضلع چلاکیرے میں ۳؍ نومبر ۱۹۳۳ء کو پیدا ہوئے ۔

انہوں نے بنگلور حلقہ لوک سبھاسے ۷؍ مرتبہ رکن رہے ہیں او رنرسمہا راؤ کے زمانے میں وزیر ریلوے بنائے گئے ۔ ان کے موت کے اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پر پرسہ دینے والوں کا تانتا بن گیا ۔ وزیر اعلی کرناٹک کمار سوامی نے بھی ان کے پسماندگان سے ملاقات کر کے انہیں پرسہ دیا ۔ دوسری جانب صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے جعفر شریف کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار کیا ۔