سائنسی تحقیق میں داڑھی کے حیران کن فوائد کا انکشاف

داڑھی مردوں کی شخصیت کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بین الاقوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی اور بڑھی ہوئی شیو رکھنے والے مرد زیادہ پرکشش، چوکس اور صحت مند ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف سدرن کوئینز لینڈ کی تحقیق کے مطابق چہرے پر بال ہونا مردوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔ تحقیق سے داڑھی کے حیران کن فوائد سامنے آئے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چہرے پر داڑھی نہ صرف مردوں کی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ اس سے صحت میں بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اس میں سائنسی شواہد بھی موجود ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہرے پر بال 90 سے 95 فیصد الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مرد جلد کے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔