سائنسدان انتون لوران لووازیئر

انگلینڈ میں پیدا ہونے والے سائنسداں جوزف پریسلے نے آکسیجن گیس دریافت کی تھی مگر آکسیجن کو ’’ آکسیجن ‘‘ کا نام فرانسیسی سائنسداں ’’ انتون لوران ڈی لوازیئر ‘‘ نے دیا ۔ان کی پیدائش 26 اگسٹ 1743ء میں پیرس ، فرانس میں ہوئی اور انتقال 8 مئی 1794 میں فرانس انقلاب کے دوران پیرس میں ہوا۔  ہائیڈروجن گیس ، فرانسیسی سائنسداں ہنری کیون ڈش نے دریافت کی تھی مگر اسے بھی نام ’’ انتون ‘‘ نے دیا ۔ انہوں نے کیمیائی اجزاء کو مناسب نام دینے کیلئے ایک نظام بھی متعارف کروایا ۔ سلفیورک ایسڈ ، سلفیٹ ، سلفائیٹ کا نام سب سے پہلے انہوں نے ہی استعمال کیا، جو آج بھی رائج ہیں ۔ انہوں نے آکسیجن پر تحقیق کی اور بتایا کہ انسان اور جانور ، آکسیجن کی مدد سے ہی سانس لیتے ہیں، جو زندگی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آکسیجن کی وجہ سے لوہے اور اسٹیل میں زنگ لگ جاتاہے جو لوہے  اور اسٹیل کی توڑپھوڑ کا سبب بنتا ہے ۔ انہوں نے ہنری کیون ڈش کے تجربے کو بھی دہرایا اور ایک بار پھر ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر پانی بنانے کے عمل پر تحقیق کی ۔ انہوں نے اس بات کی ضاحت بھی کی کہ آکسیجن گیس ، جلنے اور آگ لگانے کیلئے کس قدر ضروری ہے ۔ کیمیائی اجزا کے نام رکھنے کیلئے انہوں نے Chemical Nomenculture مرتب کیا تاکہ بآسانی کیمیائی اجزاء کے نام ترتیب دیئے جاسکیں ۔ یہ ’’ انتولوران لووازیئر ‘‘ ہی تھے جنہوں نے پہلی بار یہ بات دریافت کی کہ مادہ ( Matter ) چاہے کسی بھی شکل ( ٹھوس ، پانی یا گیس ) میں ہو ، اس کی شکل بدل سکتی ہے مگر اس کا وزن تبدیل نہیں ہوتا ۔