زیتون

زیتون کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے پناہ فوائد و خصوصیات رکھتے ہیں ۔زیتون کے تیل میں میگنیشم ‘کلورین ‘کیلشیم سوڈیم ‘آئرن ’پوٹاشیم ‘کوہالٹ ‘وٹامن سی اور ڈی اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ زیتون کا تیل غذائیت سے بھر پور ہے ۔
زیتون کا تیل دنیا کی تمام روغنیات سے زیادہ وٹامن اور معدنیات نمکیات سے بھر پور ہے ۔ زیتون  کا تیل بطور روغن کھانوں اور پکوانوں میں استعمال کرنے سے انسانی جسم کی قدرتی اور فطری حرارت بحال و برقرار رہتی ہے ۔ انسانی جسم کے بیشتر عضلات ‘ہڈیاں غدود خلیے اور جلد روغن زیتون  کے استعمال سے نشو ونما پاتے ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ روغن زیتون کی جسم پر مالش کرنے سے تمام بدن میں چستی پیدا ہوتی ہے ۔ جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرنے کیلئے بھی زیتون کے تیل کی مالش کرنا مفید ہے ۔ سر میں زیتون  کا تیل لگانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں اور حافظہ کی کمزوری دور ہوتی ہے ۔ زیتون کا تیل اعضائے رئیسہ کو تقویت دیتا ہے ۔