زور کا جھٹکا:باونا ضمنی انتخابات میں عآپ کی جیت‘ بی جے پی کا بڑا نقصان

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نے بی جے پی او رکانگریس کو 24053ووٹوں سے شکست دی۔ چیف منسٹر اروند کجریوال کے لئے یہ بڑی راحت کی بات ہے۔ دہلی کی برسراقتدار حکومت نے ضمنی انتخابات میں24053ووٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی او رکانگریس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی مراحل سے بی جے پی او رعآپ کے درمیان میں قریبی مقابلہ تھا۔عام آدمی پارٹی نے پیر کے روز بھوانا اسمبلی سیٹ کے لئے منعقدہ ضمنی انتخابات میں اپنے سابق پارٹی رکن اسمبلی وید پرکاش کو 24000ووٹوں سے شکست فاش کیا۔

آخری مرحلہ کی گنتی کے بعد عآپ امیدوار رام چندرا کو59,886ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبر کے امیدوار بھارتیہ جنتا پارٹی سے وید پرکاش تھے جنھیں 35,834ووٹ ملے او رکانگریس امیدوار سریندر کمار کو31,919کو ووٹ ملے ۔

]عام آدمی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی وید پرکاش نے بھاونا سے استعفیٰ دیکر بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن لڑا تھا ۔