ریاض کے کنگڈم ٹاور میں ’ہندی گیلری‘ کا افتتاح

ریاض ۔ 20 ڈسمبر (کے این واصف) سفیرہند احمد جاوید کنگ ڈم ٹاور ریاض میں ایک پینٹنگ نمائش بعنوان ’’ہندی گیلری‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعد معروف Painter مسز صبیحہ مجید صدیقی کے ساتھ ان کے فن پاروں کودیکھ کر بیحد محظوظ ہوئے۔ اس نمائش کا اہتمام جنرل کلچرل اتھاریٹی (الھیئہ العامۃ للثقافہ)، کنگ ڈم سنٹر اور ’’راء آرٹ‘‘ نے کیا ہے۔ تصویر میں ڈاکٹر حفظ الرحمن فرسٹ سکریٹری سفارتخانہ ہند ریاض بھی موجود ہیں۔ اس نمائش میں عثمان الخیزیمی (سعودی) اور ہندوستانی فنکارہ صبیحہ مجید نے اپنی Paintings پیش کیں جو 22 ڈسمبر تک عوام کیلئے جاری رہے گی۔