رچرڈ ورما ،امریکہ سے ہندوستان واپس

نئی دہلی 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی گئی سرجیکل کارروائی کے بعد نہایت ہی نازک صورتحال قرار دیتے ہوئے ہندوستان واپس ہوگئے ہیں۔ وہ کچھ دن پہلے امریکہ گئے تھے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کیربی نے کہاکہ جہاں تک مجھے علم ہے ہندوستان میں دھماکو صورتحال ہے۔ اُن کا نئی دہلی واپس ہونا ضروری تھا۔ اِن کی واپسی مناسب وقت پر ہوئی ہے۔ انھیں بڑی ذمہ داری دی گئی ہے اور اُنھیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے اپنے سفیر کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ جان کیربی نے کہاکہ ہندوستان میں صورتحال نازک ہیں اس لئے انھیں فوری نئی دہلی چلے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔