روہنگی مسلمانوں سے معذرت چاہتاہوں۔ پوپ فرانس

ڈھاکہ ۔ کتھولک پادریوں کے سربراہ وروحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے ایذارسانی کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلما نوں سے معذرت کی ہے ۔

جمعہ کو بنگلہ دیش میں پوپ فرانسیس نے روہنگی برداری کے لوگ سے معذرت چاہتے ہوئے ملاقات کی اور سیاسی حساس سمجھی جانے والی اصطلاح ’ روہنگیا‘ کا پہلی بار استعمال کیا ہے ۔

اس سے قبل اپنے دورے کے آغاز پر میانمار میں انہوں نے یہ اصطلاح استعمال نہیں کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کاکس بازار کے کیمپوں سے پوپ سے ملاقات کے لئے ڈھاکہ لائے گئے ان پناہ گزینوں کے ایک گروپ سے پوپ نے خطاب کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پوپ فرانسیس نے پناہ گزینوں کے گروپ کے افراد کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامے اور ان کی روداد بھی سنی۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں ائے۔

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں سے کہاکہ وہ اس برداری پر ظلم ڈھانے والوں کی طرف سے ان سے معافی مانگی