روس سے میزائل نظام خریدنا ہمارا خود مختارانہ فیصلہ : اُردغان

انقرہ ۔ 9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اُردغان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہمناؤں نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ امریکہ کے شدید اعتراض کے باوجود ناٹو کا رُکن ملک ترکی روسی دفاعی میزائل نظام خریدنے پر مصر ہے۔ انھوں نے ماسکو میں روسی ہم منصب پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان ہتھیاروں کی خریداری ان کے ملک کی خود مختاری کا معاملہ ہے اور وہ اس بارے میں کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ روس ترکی کو ابتدائی طور پر S-400 میزائل نظاموں میں سے چار اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم رواں برس جولائی میں فراہم کرے گا جن کی مالیت 2.2 بلین ڈالر بنتی ہے۔