روزہ بے شمار جسمانی فوائد کا باعث ہے ۔

ماہ رمضان المبارک میں رکھے جانے والے روزے صرف روح کی تطہیرہی نہیں کرتا بلکہ جسم کے کئی مسائل کاحل بھی ہیں ۔طبی ماہرین کا بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ روزہ مذہبی عبادت کے ساتھ ساتھ جسمانی فوائد بھی پہنچاتا ہے۔

جسم کو آرام پہنچانے کا سبب : ۔انسانی جسم ایک مشین کی طرح ہے جو خود کارانداز میں اپنے کام سر انجام دیتا رہتا ہے ۔لیکن جس طرح مشین کو مسلسل کام کرنے کے بعد آرام کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہمارے جسمانی اعضا ء کو بھی ان کے کام سے فرصت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

رمضان میں یہ کا م بخوبی انجام پاتا ہے ۔ایک مہینہ کم کھانے پینے کے باعث ہمارا جسم آرام پاتا ہے اورپھر پورے سال کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق روزہ کولیسٹرول ، بلڈ پریشر ، موٹاپہ اور معدہ جگر کے کئی امراض پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتاہے ۔

جگر: ۔روزہ نظام ہضم کو ایک ماہ کے لئے آرام مہیا کرتا ہے۔ اس کاحیران کن اثر جگر پر ہوتا ہے کیو ں کہ جگر کھاناہضم کرنے کے علاوہ ۱۵؍ مزید افعال بھی سرانجام دیتا ہے ۔ دل: ۔ روزہ کے دوران خون کی مقدار میں کمی آجاتی ہے جس سے دل کو آرام ملتا ہے ۔

دل حالت نیند اور بے ہوشی میں بھی اپنا کام کرتا ہے او ر مسلسل جسم کو خون فراہم کرتا ہے۔خون : ۔ روزے کے دوران جب خون میں غذائی مادے کم ترین سطح پر ہوتے ہیں تو ہڈیوں کا گودہ حرکت پذیر ہوجاتاہے۔

جس کے نتیجہ میں جسمانی طور پر کمزور افراد روزہ رکھ کر آسانی سے اپنے اندر زیادہ خون پیدا کرسکتے ہیں ۔وزن میں کمی : ۔ رمضان کا مہینہ ان کیلئے ایک نادر موقع ہے جو اپنا وزن کم کرناچاہتے ہیں ۔رمضان میں کیلوریز کی مقدار میں کثرت سے کمی واقع ہوتی ہے اوریو ں وزن کم ہوتا ہے ۔

دماغ کو سکون : ۔ ماہرین کے مطابق روزہ دل و دماغ اور اعصاب کو سکون فراہم کرتا ہے ۔