رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں تین اوقات کو ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔

پہلا وقت : ۔ رمضان المبارک میں افطار کا وقت بہت اہمیت کاحامل ہے۔یہ وقت دعا ء کے لئے مخصوص کرناچاہئے ۔اس وقت جو دعاء کی جاتی ہے وہ کبھی رد نہیں کی جاتی ۔اس وقت اپنے لئے ، اپنے والدین ، بھائی بہن ، رشتہ داروں او رتمام امت کے لئے دعائیں کرنی چاہئے ۔او راپنے مرحومین کیلئے بھی دعاء کرنی چاہئے ۔
دوسراوقت : ۔ سحر کا وقت ہے ۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہئے ۔ او را للہ سے مغفرت طلب کرنا چاہئے ۔اس وقت اللہ تبارک وتعالی آسمان دنیا پر
نزول اجلال فرماتا ہے۔اور نداء دیتا ہے۔کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اس کو عطا کروں ۔کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اسکو بخش دوں ۔‘‘ اسی طر ح سے نداء لگاتا رہتا ہے ۔تیسرا وقت : ۔ بعد نماز فجر طلوع آفتاب تک :۔ فجر کی نماز کے بعد سے طلوع فجر تک کا وقت بہت اہم ہے۔
ہم کو چاہئے کہ ہم اس وقت میں اللہ تعالی کا ذکر کریں اور قرآن کریم کی تلاوت کریں ۔
حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتا ب تک اسی جگہ پر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرے اور پھر طلوع آفتاب کے بعد دو رکعت اشراق کی نماز پڑھے تواسے ایک مقبول حج و عمرہ کا ثواب ملتا ہے ۔(ترمذی )