رمضان المبارک محبت بانٹنے اور غریبوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے : امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ رمضان مستحق افراد کی اعانت کرنے ا ور معاشرہ میں محبتیں بانٹنے کا مہینہ ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے مسلمانو ں کے مقدس مہینہ کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس ماہ کے آغاز پر عالم اسلام کے لئے ایک بہت بابرکت او رپر امن رمضان کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں او رماہ صیام کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے دعا کرتا ہوں ۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ رمضان کا مہینہ روحانی تزکیہ ، مالی امداد او راعجز و انکساری کا نام ہے ۔جس میں خاندان او ردوستوں کے درمیان روابط بحال ہوتے ہیں اور غرباء کی امداد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

اس کے علاوہ اسی مہینے دنیا بھر کے سفارت خانہ مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکھٹا کرنے کے لئے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن استحکام او رخوشحالی کی منزل کے مشترکہ ہدف کی کامیابی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔