رجنی کانت ، ثانیہ اور پرینکا چوپڑہ کو پدما ایوارڈس

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار رجنی کانت، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق امریکی سفیر ڈی بلیک ویل اور پرینکا چوپڑہ اُن 56 ممتاز افراد میں شامل ہیں جنھیں آج پدما ایوارڈس سے نوازا گیا۔ ڈی آر ڈی او کے سربراہ وی کے آترے، چیف ایڈیٹر تلگو روزنامہ ایناڈو راموجی راؤ، مخیر اور ماہرین تعلیم اندو جین ، صدرنشین ماروتی سوزوکی آر سی بھارگو، گلوکار ادت نارائن، قانون داں اجول نکم کو بھی صدرجمہوریہ نے پدما ایوارڈس عطا کئے۔ جملہ 40 ممتاز شخصیتوں کو پدم شری ایوارڈ عطا کئے گئے۔قبل ازیں صدر جمہوریہ پرنب مکر جی نے آج راشٹر پتی بھون میں فلمی اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو باوقار پدم شری ایوارڈ پیش کیا ۔ 33 سالہ سابق مس ورلڈ جو کہ لاس اینجلس میں ایک ٹی وی سیرئیل ’ بے واچ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی ۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے خاص طور پر ہندوستان پہنچیں ۔