احمد آباد:بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوتھ وینگ کاایک لیڈر کو ہفتہ کے روز کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کی کار پر نارتھ گجرات کے سیلاب زدہ علاقے بانسکانتہ ضلع کا دور کرنے کے دوران حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔
کانگریس قائدین اور ضلع سطحی کارکنوں کے اٹھارہ گھنٹے طویل احتجاج کے بعد یہ اقدام کیاگیا ۔
ایف ائی آر درج کرانے کے بعدپالن پور یونٹ بی جے پی یوتھ وینگ جنرل سکریٹری جیش ڈارجی کو ہفتہ کے روزمذکورہ ضلع سے گرفتار کرلیاگیا جس میں اور تین نام بھی شامل ہیں۔
ان میں سے ایک بھگوان بھائی پٹیل چیرمن اگریکلچر پراڈیوس مارکٹ( اے پی ایم سی) بھی ہے۔ضلع کے پولیس افسروں اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات تک پولیس نے گجرات کانگریس کے سابق صدر ارجن مودھیواڈیہ کی شکایت کو نذ رانداز کرتی رہی۔