رام لیلا میدان سے فرقہ وارنہ ہم آہنگی قائم کرنے کا اعلان

بقائے امن عالم وتحفظ پر کل ہند کانفرنس کی تیاریاں زورں پر مختلف مذاہب کے نمائندوں کودعوت ارسال
نئی دہلی۔ملک میں فرقہ وارنہ کشیدگی اور مذہبی منافرت کے بڑھتے ماحول پر قدغن لگانے کے لئے مرکزی جمعیت اہل حدیث نے رام لیلا میدان کے اسٹیج سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام پورے ملک کودینے کا اعلان کیاہے۔

اہل حدیث حلقہ کی سب سے بڑی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امری مولانا اصغر علی امام مہد ی سلفی نے قیام امن وعالم وتحفظ انسانیت کے موضوع پر کل ہند کانفرنس کی رسمی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جماعت کے زیر اہتمام ال انڈیا اہل حدیث کانفرنس ائندہ 9اور10مارچ کو رام لیلا میدان میں طئے پایا ہے۔

تنظیم کے امیر نے کہاکہ ’ اسلام کے پیغام امن وانسانیت کو جاننے اور عام کرنے دہشت گردی‘ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سنگینی اور سازشوں کو سمجھنے‘ اور ان کے خلاف بیداری پیدا کرنے ‘ اسلامی رواداری ‘ فرقہ وارانہ ہم آہنگی او رقومی یکجہتی کے فروغ میں یہ کانفرنس ممد ومعاون ثابت ہوگی۔

علاوہ ازیں شراب نوشی ودیگر منشیات کا استعمال جہیز جیسی سماجی برائیاں‘ جوا‘ رشوت ‘ جہالت وبھوک مری معاشرے کے لئے چیالنج بنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے بتاایا کہ ہم نے یہ بھی طئے کیا ہے کہ اس اجلاس میں فضائی آلودگی اور ماحولیات بھی شامل موضوع ہو‘ کیونکہ عصر حاضر میں آلودگی اور اس کے نتیجہ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور پانی کی قلت کے خدشات کے مسائل بھی کم فکر مندی کے حامل نہیں‘ ان سے پوری انسانیت مضطرب اور دنیا کی ساری مخلوں اس کی خطرناکیوں کے برغے میں ہے۔

ملک وملت وانسانیت کو درپیش مذکورہ مسائل ومشکلات کا حل پیش کرنے اور ان کے سلسلے میں عوام بیداری لانے کے لئے کانفرنس نوع بنوع پروگرام منعقد ہوگے۔

اس موقع پر تنظیم کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے جماعت کی خدمات گنواتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت ملک وملت کے حساس وسلگتے مسائل کے حک کے تئیں ہمیشہ فکر مند رہتی ہے اور ان میں اپنا مثبت کردار کرنے کی سعی پیہم کرتی ہے اس کے ذریعہ کانفرنس کا موجودہ عنوان پر انعقاد اسی فکر مندی کا نتیجہ ہے۔