راشد لطیف کی پہلی ذمہ داری ‘مضبوط ٹیم کی تیاری

کراچی۔27فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) ماضی میں میچ فکسنگ کیخلاف آواز بلند کرنے اور اصولوں کی خاطر کریر قربان کرنے والے راشد لطیف کو ایک سال کیلئے پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہیاور انہیں آئندہ سال ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کرنے کی اہم ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ راشد لطیف سے قبل گذشتہ ماہ عامر سہیل کو چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد لطیف کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے،

وہ یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ راشد لطیف کی تقرر کے بعد کئی سال سے اظہر خان،سلیم جعفر اور فرخ زمان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی ایک ماہ بعد اپنی ذمے داریوں سے برطرف ہوجائے گی۔ راشد لطیف اپنی نئی سلیکشن کمیٹی کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے کریں گے۔ راشد لطیف اینٹی کرپشن معاملات سے نمٹنے کے لیے لیکچر بھی دیں گے۔ راشد لطیف نے 37 ٹسٹ اور 166 ونڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔ راشد لطیف کے ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات زیادہ خوشگوار نہیں رہے ہیں۔ انہیں پہلی مرتبہ پی سی بی نے مکمل کوئی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے قبل وہ وکٹ کیپرس کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

عباس یونین فٹبال کوچنگ کیمپ کا آغاز
حیدرآباد۔27فبروری(راست )سابق گول کیپر عباس یونین سید حسن عباس ہاشم عابدی کے مطابق 28فبروری کمسن بچوں کیلئے فٹبال کوچنگ کیمپ کا انعقاد میدان غدیر پر عمل میں آرہا ہے ۔ میر علمدار علی کوچ ‘ سینئر اسٹیٹ پلیئر سید اکبر عابدی ‘ میر محسن علی خان میشم اور سید حسن نواز گول کیپر عباس یونین کی خدمات دستیاب رہیں گی۔