راجیہ سبھامیں تین طلاق بل پر بحث۔ رافائیل معاملے پر جے پی سی تحقیق کے متعلق اپوزیشن کی مانگ پر ایوان ملتوی

مرکزی کی نریندر مودی حکومت ایوان راجیہ سبھا میں آج تین طلبہ بل کو پیش کرنے کی پوری تیاری میں ہے ‘ جس کے تحت بیک وقت تین طلاق کااستعمال کرنے والے مسلم مرد کے خلاف مجرمانہ کاروائی کو منظوری دی گئی ہے

نئی دہلی۔تین طلاق بل کی راجیہ سبھا میں پیش کش کے دور رافائیل معاہدے کو لے کر اپوزیشن کی جانب سے جے پی سی جانچ کے مطالبہ پر ہوئی ہنگامہ آرائی دوران راجیہ سبھا کی کاروائی کو 2:30بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

حکومت کی جانب سے تین طلاق بل پر اپوزیشن کی مدد کے لئے درخواست کے باوجود یہ رافائیل کولے کر اپوزیشن ایوان راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کرتا رہا۔مرکزی کی نریندر مودی حکومت ایوان راجیہ سبھا میں آج تین طلبہ بل کو پیش کرنے کی پوری تیاری میں ہے ‘

جس کے تحت بیک وقت تین طلاق کااستعمال کرنے والے مسلم مرد کے خلاف مجرمانہ کاروائی کو منظوری دی گئی ہے۔

جمعرات کے روز حکومت نے تین ترمیمات کے ساتھ بل کو ایوان میں متعارف کروایاتھاجس میں مجسٹریٹ کے ذریعہ ضمانت حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مانسون سیشن کے آخری دن ہنگامہ آرائی کی وجہہ سے التوا کاشکار بل کی منظوری کے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈنینس لانے کی تیاری کررہی ہے۔

درایں اثناء بی جے پی صدر امیت شاہ نے اس ضمن میں آج بی جے پی اراکین پارلیمنٹ اور اعلی مرکزی وزراء سے تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ حکمت عملی اجلاس کی نگرانی کی ۔

جبکہ دوسری جانب ایوان پارلیمنٹ کے باہر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے تین طلاق بل کے متعلق کانگریس لیڈرسونیا گاندھی نے کہاکہ ’’ ہماری پارٹی کا موقف اس معاملہ پر پہلے ہی واضح ہوگیا ہے ‘ میں اس کے متعلق مزید کچھ او رکہنا نہیں چاہوں گی‘‘