راجہ مہیندر پرتاب کے بعد اے ایم یو کا نام تبدیل کردیا چاہتے تھا۔ ہریانہ کے وزیر کیپٹن ابھیمنیو

ہریانہ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جناح کی تصوئر کو لے کر جاری تنازع کے پیش نظرہریانہ کے وزیرفینانس کیپٹن ابھیمنیو نے اتوار کے روز کہاکہ یونیورسٹی نکوراجہ مہیندر پرتاب سنگھ کے نام پر تبدیل کردیناچاہئے تھا جنھوں نے ’’ ہندو اور ساتھ ہی ساتھ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے یونیورسٹی قائم کرنے کے واسطے زمین کا عطیہ دیا تھا‘‘۔

ابھیمنیو نے ریوری میں جاٹ دھرماشالہ کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اس سے بڑھ کر افسوس کی کیا بات ہوسکتی ہے کہ راجہ مہیندر پرتاب سنگھ کی تصوئیر یونیورسٹی میں نہیں لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بلاتفریق مذہب‘ سب کی تعلیم کے مقصد سے بناء کسی توقف کے یونیورسٹی کے لئے زمین کا عطیہ دیا‘ مگر وہاں پر ملک کی تقسیم کے ذمہ دار جناح کی تصوئیرلگی ہوئی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ یونیورسٹی کو ان کے نام سے موسوم کیاجائے ۔

او را س پر مشترکہ او رامکانی مطالبہ ہونا چاہئے‘‘۔

بعدازاں انڈین ایکسپریس سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’میں کسی کو مذہب ‘ ذات پات کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ راجہ مہیندر پرتاب سنگھ نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام کیاہے۔

سنگھ نے اکھنڈ بھارت کی آزادی اور ’مانو دھرم ‘کے لئے جدوجہد کی ہے ۔ ماڈرن ہندوستان میں ایک عظیم شخصیت کے نام سے یونیورسٹی کو موسوم کرنا اور بھی بہتر ہوگا‘‘