راجہ سنگھ کا اکیلے پن کا احساس کیونکہ بی جے پی پارٹی نے متنازع رکن اسمبلی کودرکنار کردیا

حیدرآباد: بھارتی جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ پر جمعہ کے روز الزام عائد کرتے ہوئے گوشہ محل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہاکہ پارٹی میں گروپ بندی ز ور شور پر چل رہی ہے۔

ہنس انڈیا کی خبر ہے کہ انہوں نے کہاکہ مکتوب پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کو لکھاکہ انہیں امید تھی کہ ڈاکٹرلکشمن کے ریاستی صد ر کا جائزہ لینے کے بعد حالات میں سدھار ائے گا‘ مگر وہ مایوس ہوگئی کیونکہ پارٹی میں ان کو نذر انداز کرنے کا سلسلے اب بھی جاری ہے اور بطور رکن اسمبلی مجھے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

سنگھ نے کہاکہ اگر ریاستی یونٹ مجھ سے خوش نہیں ہے تو مجھے پارٹی سے باہر کریں وہ اسمبلی حلقہ کے کنونیر کے طور پر ان کے مخالفین کے انتخاب پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہو ں نے دعوی کیا ہے کہ جب کشن ریڈی ریاستی صدر تھے نذر انداز کرنا میرا مسئلہ تھا اور اب بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ قومی صدر امیت شاہ کے حالیہ دورے کے موقع پر حالات بیان کرچکے ہیں۔