راجستھان: خانگی اسپتال میں علم نجومی کے ذریعہ مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔

جئے پور: جئے پور میں واقع یونیک سنگیتا میموریل ہاسپٹل جہاں مریضوں کا علاج ستاروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ستارے میڈیکل سائنس میں نہ صرف بیماری کو جانچتے ہیں بلکہ مریض کو ذہنی طورپر کونسلنگ بھی کرتا ہے۔ یہ اسپتال جئے پور کے ویشالی نگر میں واقع ہے۔ ڈاکٹر مہیش کلکرنی نے بتایا کہ ہم یہاں ستاروں کی مدد سے لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ یہ یقینا مریض کی بیماری دور کرنے کیلئے ہماری مدد کرتا ہے۔ ہندوستان میں علم نجوم کوبڑی قدر و اہمیت حاصل ہے۔ ہماری پاس کے نجومی ہے جن کا نام پنڈت اکھیلیش شرما ہے۔ جب ہمارے پاس کو ئی مریض آتا ہے تو سب سے پہلے ہم اس کی تاریخ پیدائش او ر وقت معلوم کرتے ہیں۔ اس سے مریض کی صحیح کنڈلی معلوم کی جاسکتی ہے۔

اس کے بعد ہم اس کا علاج کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مہیش کلکرنی نے بتایا کہ ہم نے تاحال اس سے 70مریضوں کا علاج کیا ہے۔ میڈیکل جانچ میں ہم نے جس بیماری کا پتہ لگایا تھا ٹھیک اسی طرح ہم کو نجومی کے ذریعہ جانچ کئے جانے پر پتہ چلا۔ میڈیکل اور علم نجوم برابر ہیں۔ ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے علاج کیا جاسکتا ہے لیکن ہم علم نجوم سے بھی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اور مریض اس سے مطمئن بھی ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دواخانہ میں جملہ ۲۲/ ممبران بشمول پانچ ڈاکٹرس کام کرتے ہیں۔ان میں پنڈت اکھیلیش شرما بھی شامل ہیں۔ پنڈت اکھیلش شرما نے بتایا کہ میں روزانہ ۵۲تا ۰۳ لوگوں کو کنڈلی دیکھتا ہوں۔ ہم اس سے مریض کی بیماری کا صحیح پتہ لگا لیتے ہیں جس سے بہت سارا وقت ہم بچالیتے ہیں۔