راجدھانی ریاست میں اردو صحافت کی دنیا میں ایک اور چراغ کا اضافہ 

نئی دہلی : ایک ایسے وقت میں جب میڈیا پر چو طرفہ بندشیں لادی جارہی ہیں اوردرمیانہ نیز چھوٹی سطح کے اخبارات جانکنی کے عالم میں ہیں ۔ اردو صحافت کی دنیا میں ایک او رچراغ کا اضافہ ہوا ۔ یہ ہمت او ر حوصلہ راشٹریہ سہارا ردو کے سابق گروپ ایڈیٹر سید فیصل علی نے دکھایا ہے ۔ انڈیا اسلامک کلچر سنٹر میں ’’پروبیٹاز نیٹ ورک ‘‘ کے بینر تلے مسٹر علی کے اخبار ’’ سچ کی آواز ‘‘ کا اجراء عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر تقریب میں شریک ہونے والے سماجی ، ملی او رسیاسی شخصیات نے مسٹر علی کو مبارکباد دی ۔

سب میں اپنے پیام میں کہا کہ آج ایسے دور میں جہاں میڈیا کا منہ بند کیا جارہا ہے ایک اردو اخبار نکالنے کی ہمت جٹانا کسی جہاد سے کم نہیں ہے۔اس افتتاحی تقریب میں بہت سی اہم شخصیات موجود تھیں ۔ مسٹر تیجسوی یادو نے کہا کہ آج جس طرح میڈیا کی آوازدبانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے ماحول میں سچ کہنے کی ہمت جٹانے کی ضرورت ہے او رہم اس کیلئے مسٹر علی کو مبارکبادد یتے ہیں ۔

جناب سید فیصل علی نے کہا کہ ہم نے اس عظیم کام کیلئے کسی سے کوئی فنڈ نہیں لیا ہے او رنہ اس پر کسی سیاسی پارٹی کا ٹھپہ لگنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلے ہی دن سے ہم بتادیں کہ بغیر کسی پریشر کے اخبار کام کرے گا او رعوام کی آواز بن کر ابھرے گا ۔ سید فیصل نے کہا کہ اللہ کی مدد شامل حال رہی تو ’’بیٹاز نیوز نیٹ ورک ‘‘ کے تحت ایک ٹی وی چینل بھی لانچ کریں گے ۔