ذہنی تناؤ سے چھٹکارا دلائے روزدس منٹ کا دھیان

ہم سبھی روزمرہ کی زندگی میں الگ الگ طرح کے ذہنی تناؤ کا سامنا کرتے ہیں اور ایسے میں ذہن میں مایوسی کے خیالات آنے اور ذہن بھٹکنے کا مسئلہ بہت عام ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب اس طرح کے مسائل حل کرنے کے لئے ماہر نفسیات کی پناہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ محض دس منٹ ”دھیان ” اس سے نجات دلاسکتا ہے ۔کناڈا کی واٹر لو یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے بتایا ہے کہ روز محض دس منٹ کے دھیان سے بار بار آنے والے مایوس کن خیالات پر لگام لگائی جاسکتی ہے ۔ اس سے ذہن بھٹکنے کی صورت حال سے بھی نجات مل جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تناؤ کو لے کر بیداری پھیلانے سے بھی اس سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے ۔واٹرلو یونیورسٹی کے محقق مینگراں شو نے کہا کہ ہمارے نتائج سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ دھیان سے تناؤ میں مبتلا لوگوں کے خیالات کے بھٹکاؤ کے رجحان پر بندش لگے گی۔