ذاکر نائیک کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

نئی دہلی: منی لانڈرنگ کیس میں ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نائیک کے خلاف این بی ڈبیلو کی خواہش ظاہر کی اور کہاکہ مبلغ اب تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوئی ہیں۔مرکزی تحقیقاتی ادارہ جو اسی ہفتہ کے اوائل میں عدالت سے رجوع ہوا تھانے کہاکہ حالانکہ نائیک کو باربار سمن جاری کئے گئے مگر وہ حاضر نہیں ہوئے ۔

اس نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس میں نائیک سے پوچھ تاچھ ضروری ہے۔پچھلے سال ڈسمبر میں ای ڈی نے نائیک کے خلاف غیر قانونی سرگرمیو ں کے متعلق این ائی اے کی شکایت پر ایک کریمنل کیس درج کیا ہے ۔

ای ڈی مذکورہ الزامات کے تحت ملزم کے مبینہ طور پر غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔

پچھلے سال ڈھاکہ دہشت گرد حملے کے دہشت گردوں کی ان سے متاثر ہونے کے دعوے کے بعد سے 51سالہ نائیک سعودی عربیہ میں مقیم رہنے کی بات کررہے ہیں تاکہ گرفتاری سے بچ سکیں‘ ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن آئی آر ایف پر عہدیداروں نے سیکشن 153اے کے تحت