ذاکر نائیک کی این جی او پر امتناع کے خلاف دائر کردہ درخواست کی ہائی کورٹ میں سنوائی

نئی دہلی:دہلی ہائی ہائیکورٹ میں آج اسلامک ریسرچ فاونڈیشن ( آئی آر ایف) پر امتناع کے خلاف دائرہ کردہ درخواست کی سنوائی ہوگی۔ائی آر ایف جس کے سربراہ متنازع اسلامی مبلغ ذاکر نائیک نے ‘ قبل ازیں حکومت ہند کی جانب سے دائرہ کردہ امتناع کے خلاف ایک پٹیشن داخل کیاتھا ۔

جسٹس سنجیو سہادیو نے اے ایس جی سنجے جین سے کہاتھا کہ وہ امتناع متعلقہ دستاویزات اور مواد کورٹ میں پیش کرے ۔نومبر 15کو مرکزی حکومت نے ائی آر ایف پر پانچ سال کے لئے یہ کہتے ہوئے کہاکہ ا س کی سرگرمیاں مخالف دہشت گرد قانون کے تحت’’ غیرقانونی ہیں‘‘ تنظیم پر امتناع عائد کردیا تا اور قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این ائی اے) اس سلسلے میں نومبر 19کو آئی آر ایف کے دفتر پر دھاوے بھی انجام دئے تھے۔

ہوم منسٹری کے مطابق ‘ نائیک نے مبینہ طور پر کئی اشتعال انگیز تقاریر کئے ہیں اور وہ دہشت گردوں کے پروپگنڈے میں بھی شامل رہے ہیں۔

مہارشرا پولیس نے بھی نائیک پر مبینہ طور پر نوجوانوں کو بھڑکانے اور دہشت گردی کی طرف راغب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کریمنل کیس درج کیاہے۔

ذاکر نائیک بنگلہ دیش میں ہوئے دہشت گرد حملے کے لئے بعد سکیورٹی ایجنسیوں کے نشانہ پر ائے ‘ بنگلہ دیش کے ایک نیوز پیپر نے مذکورہ یکم جولائی 2016کو پیش اء دہشت گرد حملے میں گرفتار روہن امتیاز کے حوالے سے لکھا تھا کہ گرفتار شدہ نوجوان ذاکر نائیک سے متاثر ہے