دی کوائنٹ کے بانی اور ایڈیٹر کے گھر پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری ‘ حکومت سوالوں کے گھیرے میں

نئی دہلی۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے مبینہ ٹیکس چوری کے ایک معاملہ میں ذرائع ابلاغ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے بااثر راگھاؤ بہل کے ٹھکانوں کی تلاشی لی۔

افیسروں نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم تڑک نوائیڈا کے ساکن بہل کے گھر پر چھاپہ مارا اور معاملہ کی جانچ ہورہی ہے کہ اس سے متعلق دستاویزات اور ثبوت تلاش کئے جارہے ہیں۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ مختلف لوگوں کی جانب سے ٹیکس کی چوری کے معاملے سے جوڑی جانچ کے متعلق کچھ اور لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔ بہل نیوز پورٹل ’دی کوائنٹ‘ اور ’نٹ ورک 18‘ گروپ کے ایڈیٹر اور معروف میڈیا کاروباری ہیں۔

راگھاؤ بہل ایک ہندوستانی صنعت کر ہیں جو ٹی وی 18کے بشمول کئی ٹیلی ویثرن چیانلوں کے ڈائرکٹر بھی ہیں۔

راگھاؤ نٹ ورک 18سے باہر نکلنے کے بعد کوئنٹ لائن میڈیاپرائیوٹ لمیٹیڈ کا قیام عمل میں لایا ہے۔

اپنے کئی ٹھکانوں پر دھاؤں کے بعد راگھاؤ بہل نے ایڈیٹرس گلڈ کو دئے گئے اپنے بیان میں کہاکہ’’میرے لئے یہ بہت تشویش کی بات ہے جو میں گلڈ کی جانکاری میں لانا چاہتاہوں‘ جب میں ممبئی میں تھا تب آج صبح انکم ٹیکس محکمے کے درجنوں افیسر میرے گھر اور دی کوائنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے لئے پہنچے‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی لوٹ رہے ہیں او رکافی تناؤ میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنا سارا ٹیکس ادا کرتے ہیں اور تمام ضروری دستاویزات بھی مہیا کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دھاوے کے لئے ائے افسرو ں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی کسی بھی چیز کی تلاشی نالیں جو صحافت سے جوڑی ہو۔ اگر ایسا کیاگیاتو اس کے خلاف کڑی کاروائی کریں گے۔