دیپاولی ‘ دہلی میںآگ لگنے کے173واقعات۔ تین افراد زخمی۔ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

نئی دہلی: دہلی کے محکمہ فائر کو آج دارلحکومت میں دیپاولی کے موقع پر آگ لگنے کے واقعات سے متعلق 173کالس موصول ہوئے ہیں جن میں تین افراد کے زخمی ہوجانے کی اطلاع ہے۔ دہلی کے ایک سینئر فائر عہدیدار نے کہاکہ کم کو 10بجے شام تک آگ لگنے سے متعلق 173کالس وصول ہوئے اور تمام فون کالس پر رفوری کاروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان واقعات میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہیاو رنہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔کہا گیاہے کہ اٹھ واقعات پٹاخوں کے سبب آگ لگنے کی وجہہ سے پیش ائے ہیں جن میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ان تینوں زخمیوں کو قرینی دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 40فون کالس شام 8تارات10بجے درمیان میں موصول ہوئے ہیں۔اس وقفہ کے دوران آگ لگنے کے زیادہ واقعات پیش ائے ہیں تاہم ان میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ اس وقت کے دوران ہی لوگ زیادتہ تر اتشبازی میں مصروف ہوتے ہیں اس لئے اس وقت کے دوران زیادہ واقعات پیش ائے ہیں۔ان فون کالس کے ذریعہ محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا بتایا کہ ان کالس کے موصول ہونے پر فوری حرکت میںآتے ہوئے کاروائی کی گئی ہے۔ عہدیدار کے بموجب آج دیپاولی کے موقع پر جملہ 1500اہلکاروں کو متعین کیاگیا تھا۔