دیش کے سبھی لوگوں کو شاکاہاری بنانے کے حکم نہیں دے سکتے ۔ سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ہندوستان سے گوشت درآمد کئے جانے کو چیالنج کرنے والے پٹیشن پر سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر شہری شاکاہاری ہوجائے؟

سپریم کورٹ کے جسسٹ مدن بی لاکور اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے پی ائی ایل پر سنوائی کے دوران تبصرے کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسے احکامات جاری نہیں کرسکتے کہ ہر آدمی شاکاہاری بن جائے۔

سپریم کورٹ میں پی ائی ایل کے ذریعہ درخواست گذار نے گوشت کی درآمد کو چیالنج کیاتھا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کی سنوائی فبروری تک ٹال دی ہے۔

اس دوران سپریم کورٹ میں ایسی درخواستوں پر بھی سنوائی ہوگی جس کے ذریعہ مانگ کی گئی ہے کہ ارگانیک کھیتی کی اجازت دی جائے۔