دہلی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر، ڈیزل بھی 70 روپے سے متجاوز

نئی دہلی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں آج سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئیں اور ڈیزل بھی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے دونوں طرح کے ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق چار میٹرو شہروں دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں جمعہ کو تیل کی قیمتیں 21 سے 23 پیسے فی لیٹر کے درمیان بڑھادی گئیں جو اس سال 9جولائی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں 28 سے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جو اس سال 18 مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔دہلی میں پٹرول 22 پیسے مہنگائی کے ساتھ 52ئ78 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ اس سے قبل اس کی سب سے اونچی سطح 43ئ78 روپے فی لیٹر تھا۔ یہاں ڈیزل کی قیمتیں بھی 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ یہ 21ئ70 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئیں۔