دہلی میں موسم کی سب سے سرد صبح

نئی دہلی// دہلی والوں کو اتوار کی صبح اس موسم کی سرد ترین صبح کا سامنا کرنا پڑا۔دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سیلسیس پرپہنچ گیا جو اس موسم کے اوسط سے چار ڈگری سیلسیس کم ہے

۔دہلی میں اتوار کی صبح میں دھندچھائی رہی اورسورج اوپر چڑھنے کے ساتھ آسمان آہستہ آہستہ صاف ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آسمان آج صاف رہنے کا اندازہ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے ۔

سردی کے ساتھ ساتھ، دہلی والوں کوخراب آب و ہوا سے بھی دو چار ہونا پڑرہا ہے ۔

دارالحکومت میں ہفتے کے روز ہوا کا معیار انڈیکس ‘ سنگین’رہا۔ہفتہ کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو اس موسم کے لئے معمول کہا جا سکتا ہے ۔