دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، یہ ملک اشفاق اللہ خان و عبد الکلام کا ہے : نائب وزیر اعلیٰ یوپی ڈاکٹر دنیش شرما 

لکھنؤ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملوں میں تقریبا ۴۰؍ سی آر پی ایف کی فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ان حملوں کی ملک بھر میں مذمت کی جارہی ہے ۔ او ر ہر ہندوستانی ان حملوں غم و غصہ میں ہے ۔ او ر مذمتی بیانات جاری کئے جارہے ہیں ۔ کئی لوگ جلسہ و جلوس کروارہے ہیں ۔ اسی طرح لکھنؤ کے حسین آباد میں راشٹریہ سنگھ کی جانب سے بھی ان حملوں میں مذمت میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا ۔

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے اس اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔دنیش شرما نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کاکوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اشفاق اللہ خاں او رمیزائل مین اے پی جے عبد الکلام کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کی بزدلی پر افسوس کررہا ہے ۔ مولانا کلب جواد نقوی نے اس موقع پرکہا کہ آج پوری دنیا دہشت کا شکار بن چکی ہے ۔

اسلام کے نام پر مسلمان مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے جب کہ اسلام کا پیغام ہے کہ کسی بے قصور کی جان لینا گناہ عظیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی فنڈنگ سے دہشت گردی فروغ پارہی ہے ۔