دھونے اور انگلی میں پہن کر استعمال کئے جانے والے کمپیوٹر ماؤس

سا ئنس اور ٹیکنا لو جی کی دنیا میں لو گوں کی سہو لت کیلئے نت نئی ایجا دات کی جا تی ہیں۔ حا ل ہی میں ایسے منفرد ڈیزائن کے کمپیوٹر ما ؤس تیار کئے گئے ہیں جنھیں صفا ئی کیلئے پا نی سے دھو یا اور ہا تھ کی انگلیوں میں پہن کر بھی استعما ل کیا جا سکتا ہے۔
جاپا ن کے تیا ر کردہ ’وئیر ایبل فنگر ٹپ ما ؤس‘ کو انگلیوں میں پہن کر آپٹیکل سینسر اور انگلیوں کو حرکت دے کر کمپیوٹر سے مطلو بہ کام سر انجام دیا جاسکتا ہے۔ وا ش ایبل ما ؤس کو ایسے خا ص انداز اور ڈیزائن سے تخلیق کیا گیا ہے جو د ھو نے سے خراب نہیں ہوتے اور جس سے جراثیم کی منتقلی کے سا تھ سا تھ بیما ریوں سے بچا ؤ بھی ممکن ہے۔