دوقومی نظریہ سب سے پہلے ساورکر نے پیش کیاتھا۔ منی شنکر ائیر

لاہور( پاکستان)سینئر کانگریسی لیڈر منی شنکر ائیر نے پیر روز کہاکہ ونائیک دامودر ساورکر نے ہی سب سے پہلے دوقومی نظریہ پیش کیاتھا۔فرمان کالج لاہور میں اقبال احمد توسیع لکچر2018سے خطاب ’پاکستان اور ہندوستان کے درمیان رشتہ‘ کے عنوان پرخطاب کے دوران مسٹر ائیر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کی مودی کے زیر قیادت حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ساورکر اس پارٹی کے نظریاتی گرو ہیں۔

ائیر نے کہاکہ’’ ہندوستان کے موجودہ حالات پریشان کن ہیں۔ وہ اس لئے کیونکہ یہ طاقتیں 1923میں اس شخص جس کو وی ڈی ساورکر کہاجاتا ہے ایک لفظ کی ایجاد کی تھی جو مذہبی بنیاد پر’ہندتوا‘تھا‘ لہذا دوقومی نظریہ سب سے پہلے پیش کرنے والے شخص ہندوستان کی برسراقتدار سیاسی پارٹی کے نظریاتی گرو ہیں‘‘۔

لاہور میں ائیر کا بیان اس دعوی سے اتفا ق سمجھا جاسکتا ہے جو1940میں جناح کو دوقومی نظریہ کا پہلا حامل قراردینے کی کوشش کی نفع ہے۔

ایسے حالات میں منی شنکر ائیر کا یہ بیان سامنے آیاہے جب علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین حال میں محمد علی جناح کی تصوئیر کو لے کر اے ایم یو میں وبال مچا ہوا ہے۔

ہندویوا واہنی کے کارکنوں نے جمعرات کے روز اے ایم یو کیمپس میں جبرا داخل ہوکر جناح کی تصوئیر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا ۔

اسی دوران دائیں بازو تنظیموں اور اے ایم یو طلبہ یونین کے درمیان میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

اسٹوڈنٹ یونین کا الزام ہے کہ پولیس نے کیمپس میں داخل ہوکر وبال کھڑا کرنے والوں کے بجائے طلبہ کو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا ہے۔