دوستی

دوستی کتنا اچھا لفظ ہے ، دل میں اترجانے والا ، دل و دماغ کو ٹھنڈک پہونچانے والا مگر ۔ دوست وہی اچھے اور پیارے ہوتے ہیں جو دوست کے دل کی گہرائیوں میں جھانک کر اس کی ذات کو مکمل طور پر پہچان سکیں ۔ مخلص دوست یقیناً ہمارے لئے وہی اچھے ہوتے ہیں جن کو ہم سوچتے اور محسوس کرتے ہیں جو صرف اور صرف خلوص اور پیار کی راہ بتاتے ہیں ۔ دنیا میں اگرچہ دوستوں کی کمی نہیں لیکن اچھے دوست قسمت سے ملتے ہیں ۔
انسان
زندگی کے گلشن کو مہکانا چاہتے ہوتو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا سیکھو اور انسانیت کی معراج پر پہونچ جاؤ ۔ انسان کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی حیثیت کو پہچانے اور اصولوں کی پابندی کرے ۔ اپنی ذات کو اتنا روشن بنالو کہ تمہیں دیکھ کر انسان کی عظمت کا اندازہ ہوسکے ۔ بیشک انسان کیلئے بہتر یہی ہے کہ اسے ’’اشرف المخلوقات ‘‘ کا جو درجہ عطا کیا گیا ہے ۔ اس کی اہمیت کو سمجھے اور انسان بن جائے ۔