دوادی بوہیرا سماج کے لئے بڑی حب الوطن‘ ایمانداری کے ساتھ کاروبار کو بڑھایا ہے۔ وزیراعظم مودی

نئی دہلی۔وزیراعظم مودی نے جمعہ کے روزاندور میں داؤدی بوہیرا سماج کی پروگرام میں شامل ہوئے۔یہاں پر مودی نے مذکورہ سماج کی جم کا تعریف بھی کی ۔ مذکورہ پروگرام میں ان کی شرکت پر کئی طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بوہیرا سماج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوہیرا سماج کی تعریف کی ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بوہیرا سماج کے لوگوں نے امام حسین کے پیغام کو اپنے اندر بسایا ہے اور دیش دونیا میں اسکو عام کرنے کا کام کیاہے۔

مودی نے کہاکہ امام حسین امان اور انصاف کے لئے شہید ہوگئے ہیں۔انہو ں نے نا انصافی او رغرور تکبر کے لئے جولڑائی کی وہ جس قدر اس وقت پر اہمیت کی حامل تھی وہ آج بھی اتنی ہی اہم اورضرور ی ہے۔

انہو ں نے بوہیرا سماج کی ستائش میں کہا مجھے خوشی ہی یہ سماج ساری دنیا کو ہندوستان کی طاقت سے واقف کروارہا ہے۔میں دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں امن اورترقی کے لئے ہمارے سماج کا تعاون کے متعلق لوگوں کو ضرور واقف کرواتا ہوں۔مسٹر مودی نے سچائی‘ ہم آہنگی اور حب والوطنی کے لئے بوہیرا سماج کے تعاون کو ناقابل فراموش قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ سیدنا صاحب اپنے خطاب کے ذریعہ وطن سے محبت کے درس دیتے رہے ہیں‘‘ اور آج بھی جوخطاب انہوں نے کیاہے اس میں ملک سے محبت ‘ ملک کی ترقی اور سکیورٹی کے لئے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس سے قبل مولانا طاہر سیدنا نے بھی گاندھی جی کے ساتھ مل کر ان اصولوں کو نافذ کرنے میں اہم رول ادا کیاہے۔مودی نے کہاکہ ’’ میں نے کہیں پڑھاتھا کہ سیدنا طاہر او رمہاتماگاندھی کی ملاقات ٹرین میں ہوئی اس کے بعد وہ مسلسل رابطے میں رہے اور ہر بڑے واقعہ کے بعد وہ آپس میں ملتے تھے‘‘۔

مودی نے کہاکہ دانڈی یاترا کے بعد مہاتما گاندھی سیدنا صاحب کے گھر سیفی ولا میں گئے تھے۔سیدنا طاہر نے سیفی ولا کو آزادی کے بعد ملک کے نام موسوم کردیا ہے۔ جس سے آج نوجوان
طبقے استفادہ اٹھارہا ہے۔

میں بھی بوہیرا سماج کا حصہ بن گیا ہے ۔ آج بھی میرے دروازے آپ کے پرویوار والوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ گجرات کا شائد ہی کوئی گاؤں ہو جہاں پر بوہیرا سماج کے بیوپاری نہیں ہیں۔

گجرات کے چیف منسٹر رہنے کے وقت قدم قدم پر بوہیرا سماج نے میرا ساتھ دیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے بوہیرا سماج کی تعریفوں کے پل بانتے ہوئے گجرات میں پانی کے بحران سے لڑنے میں مدد کرنے کے لئے بوہیرا سماج کے لئے غیرمعمولی تعاون کا بھی ذکر کیا۔

مسٹر مودی نے مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات کی تفصیل بھی اس موقع پر بیان کی۔