دنیا کا اولین طبی چاکلیٹ تیار

ایک امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا اولین طبی چاکلیٹ تیار کرلیا ہے جو بلڈ پریشر کی سطح کم کرسکتا اور ’’اچھے کولیسٹرول‘‘ برقرار رکھ سکتا ہے ۔ چاکلیٹ کے کلیدی اجزا کوکو میں انسداد تیزابیت اثر ہوتا ہے اور معدنیات ہوتے ہیں ۔ تاہم ان اجزا کا اثر عام طورپر اس حقیقت کی وجہ سے پھیکا پڑجاتا ہے کہ بیشتر چاکلیٹ کم از کم 70 فیصد چربی اور شکر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ نیا پروٹو ٹائیپ چاکلیٹ کوکازو کو تیار کررہی ہے۔ اس میں صرف 35 فیصد چربی اور شکر ہوتی ہے تاکہ کاکاو زیادہ موثر ہوسکے ۔ روزنامہ میٹرو کی خبر کے بموجب کوکو کے پودے کا نچوڑ اگر مائیکرو گرام کی مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس کی تلخی دور ہوجاتی ہے اور کاکاؤ کو میٹھا بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ گریگوری اہرونین کو کازو کو کے ترجمان نے کہا کہ اس سے شکر کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔ مٹھاس پیدا کرنے والی مصنوعات اور چاکلیٹ میں زیادہ چربی استعمال کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ کاکاؤ کے طبی فوائد بھرپور ہوتے ہیں ۔ چربی کی مقدار میں نصف کمی سے ان فوائد سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ ایسے چاکلیٹ تیار کرے گی جن میں صرف 10 فیصد چربی اور شکر ہوگی ۔