دل کا دورہ (Heart Attack)

زیادہ تر دل کے دورے اس وقت پڑتے ہیں جب دل کے کسی تاجی شریان (Coronary Artery) میں خون کے تھکے سے خون کی روانی میں رکاوٹ آتی ہے ۔ تاجی شریانیں دل کو خون اور آکسیجن لانے کا کام کرتی ہیں۔ جب خون کی سپلائی رُک جاتی ہے تو دل کو آکسیجن نہیں ملتی اور اس کے نتیجہ میں دل کے خلیے ناکارہ ہوجاتے ہیں ۔ اس کیفیت کو طبی زبان میں Myocardial Infarction کہتے ہیں۔ اسباب : دل کی تاجی شریان کی دیواروں پر ایک مادہ جس کو پلاک کہتے ہیں جمع ہوسکتا ہے ۔ یہ پلاک کولیسٹرال اور دوسرے خلیوں سے مل کر بنتا ہے ۔ خون کی شریان میں جب پلاک ٹوٹتا ہے تو اس سے خون میں موجود پلیٹ لیٹس اور دوسرے اجزاء مل کر شریان کے اندر رکاوٹ پیدا کردیتے ہیں جس سے دل کے عضلے کو بڑی حد تک یا مکمل طورپر آکسیجن کی سپلائی رُک جاتی ہے ۔ دوسری صورت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ شریان کے اندر پلاک بڑھتا جاتا ہے اور شریان میں خون کا راستہ تنگ ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ خون کا دوران پوری طرح رُک جاتا ہے ۔
دل کا دورہ عموماً کب پڑتا ہے ؟ جب آپ آرام کرہے ہوتے یا سوئے ہوئے ہوتے ہیں ٭ جسمانی حرکات میں یکلخت اضافہ کردینے سے ٭ ٹھنڈے موسم میں جب آپ بہت زیادہ فعال ہوجاتے ہیں ٭ یکلخت شدید جذباتی یا جسمانی دباؤ کے بعد۔
دل کاد ورہ ایک طبی ایمرجنسی کیفیت ہوتی ہے اگر آپ دل کے دورہ کی علامات محسوس کرتے ہیں تو آپ کو فوری طبی امداد حاصل کرنا چاہئے ۔ ان حالات میں مریض کو فوری ہاسپٹل میں داخل کرکے اور Intensive Coronary Care Unite- ICCU میں رکھ کر علاج کرنا لازمی ہوجاتا ہے ۔مریض کو جہاں تک ممکن ہو جلد سے جلد ہاسپٹل پہنچ کر علاج کرانا بے حد ضروری ہوجاتا ہے ۔  یاد رہے کہ ایسے افراد جن کو ذیابیطس شکری ، خون کا بڑھا ہوا پریشر ، خون میں کولیسٹرال کی زیادتی کی شکایت ہیں یا جو تمباکو نوشی کرتے ہیں یا جن کو جسمانی موٹاپا لاحق ہو ان کو دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔
مزید تفصیلات اور ڈاکٹر سے اپائینٹمنٹ کیلئے ربط کریں :
مسٹر محمد اشفاق ، فون نمبر : 9866822285