دلیپ کمار 1998 ء کے چیک باؤنس کیس میں بری

ممبئی ۔ 23  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمار کو آج 1998 ء کے 18 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں فعال عدالت نے بری کردیا ۔ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گرگاؤں پی ایس کھراؤے نے 93 سالہ اداکارہ کو سمیتا شروف کی جانب سے داخل کردہ کیس میں بری کردیا ۔ یہ کیس جی کے اکزم انڈیا لمیٹیڈ اور اس کے 20 ڈائرکٹرس کے خلاف دائر کیا گیاتھا جس میں دلیپ کمار عرف یوسف خان بھی شامل تھے ۔ شکایت کنندہ کے مطابق سمیتا شروف نے اس کمیٹی میں 45 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی اور اس کے عوض واپسی میں 57.61 لاکھ روپئے وصول ہونا تھا تاہم جب کمیٹی کی جانب سے چیکس جاری کئے گئے تھے یہ باؤنس ہوگئے جس کے بعد ہی سمیتا شروف نے قانون بیع و شرع کے تحت کیس دائر کیا تھا۔ دلیپ کمار کی پیرانا سالی کے باعث شخصی طورپر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا ۔ سمیتا شروف نے 1998 ء میں یہ درج کیا تھا جبکہ دلیپ کمار جی کے اکزم انڈیا لمیٹیڈ کے صرف اعزازی چیرمین تھے ۔