دلیپ کمار ہاسپٹل میں شریک، صحت بہتر

ممبئی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار کو تنفسی عارضہ کے سبب آج لیلاوتی ہاسپٹل، باندرہ میں شریک کیا گیا اور ڈاکٹرس اُن پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ دلیپ کمار کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انہیں آئی سی یو سے منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ 93 سالہ دلیپ کمار کو تقریباً کل رات 2 بجے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ۔ وہ کافی بہتر ہیں اور اُن کی حالت میں کچھ زیادہ خرابی واقع نہیں ہوئی ۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ اُن کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔