سعودی عرب میں بیوی کے موبائل فون کی جاسوسی کرنے پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزاکا قانون متعارف

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے ایک نیا قانون متعارف کیا ہے۔اس قانون کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے موبائل فون کی جاسوسی کرنا ایک جرم ہے ۔اور اس کی سزا ۵ لاکھ ریال جرمانہ اور ایک سال جیل کی سزا مقرر کی گئی ہے۔یہ بات سعودی کے ایک انگریزی اخبار میں سعودی انفارمیشن محکمہ کی جانب سے شائع ہوئی۔اس محکمہ کے انفارمیشن کے مطابق سعودی عرب میں اگرکوئی شخص اپنی بیوی کی جاسوسی کرے گا تو وہ قانونی حدود کو پامال کرنے والا کہلائے گا۔اس جرم پر اسے ۵ لاکھ ریال جرمانہ جو تقریباایک لاکھ تینتیس ہزار امریکی ڈالر ہوتے ہیں۔او رایک سال جیل کی سزا نافذ کی جائے گی ۔اس کا مقصد سماج میں رازداری کی حفاظت کرنا ہے۔