دعوت و تقاریب میں مرد وزن کا ایک ساتھ کھانا تناول کرنا ناجائز : دارالعلوم دیوبند فتویٰ 

دیوبند : اسلامی تعلیم کے سب سے بڑے ادارہ دارالعلوم دیوبند نے اپنے ایک فتویٰ میں کہا کہ کسی بھی دعوت یا تقاریب میں مرد و عورت کا ایک ساتھ جمع ہوکر کھانا تناول کرنا حرام اور ناجائز ہے ۔ ‘‘ آج کل بڑے شہروں میں مرد وخواتین کا مل کر کھانا کھانے کارواج عام با ت ہوتی جارہی ہے ۔ ایسے میں اس فتویٰ کو اہم ماناجارہا ہے۔اتنا ہی نہیں مفتی صاحبان فرماتے ہیں کہ شادی بیاہ میں کھڑے ہوکر کھانا کھانا بھی ناجائز ہے۔
علماء کرام نے مسلمانوں کو اس طرح کے طریقہ سے احتراز کرنے کی نصیحت کرتے ہیں اورکہا کہ یہ غیروں کی تہذیب ہے اسلامی تہذیب اس کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ علماء کرام نے میزبانوں سے بھی گذارش کی ہے کہ دعوت کے موقع پر کھڑے ہوکر کھانے کا بندوبست نہ کیا جائے ۔