درالحکومت دہلی میں جشن ادب کے زیراہتمام چھٹواں سہ روزہ محفل شعر وادب ۔ ویڈیو

آرٹ ‘ کلچر او رادب پر مشتمل سہ روزہ محفل شعر ادب کا آغاز27اکٹوبر کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار آرٹس میں عمل میں ائے گا۔ہندوستا ن کی مشہور شخصیتیں اس سہ روزہ تقریب میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=7PRGlaBK6ng

جن میں بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان‘ بی جے پی رکن اسمبلی شہنواز حسین‘ این ڈی وی کی مشہور اینکر نغمہ سحر‘ ہندی فلموں کے ممتاز کامیڈین راج پا ل یادو‘ پیوش مشرا‘ ریڈ ایف ایم ریڈیو کی جانی مانی شخصیت آرجے نوید‘ قوالی کی شعبے میں مقبول صابری برداران‘ پدم شری مجتبیٰ حسین‘ہندی فلموں کے ایک او رکامیڈین ہیمنت پانڈے‘ گرویپ سنگھ اولاق کے نام قابل ذکر ہیں۔

سہ روزہ محفل شعر وادب میں جہاں پر ہندوستان کی ممتاز شخصیتیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے وہیں پر بہتر سارے کلچرل پروگرام کا بھی جشن ادب کی جانب سے اہتمام کیاجائے گا۔سال2012میں ہندی اور اُردو پر مشتمل اس تقریب کی شروعات عمل میں لائی گئی تھی۔

اس کا مقصد سماج میں امن او ربھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے آرٹ او رادب کو عام کرنا ہے۔اس پروگرام کے ذریعہ اُردو او رہندی کی مایہ ناز شخصیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کاکام کیاجاتا ہے۔

جشن ادب فاونڈیشن کے بانی کنور رنجیت چوہان ہیں ۔فانڈیشن کی قیادت اب جناب قیصر خالد کے ہاتھ میں ہے جبکہ ڈاکٹر اجئے شرما نائب صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔