دبئی میں سحری کی ڈیلیوری ڈرون سے

دبئی : انجمن رفا عہ عامہ دبئی نے امسال رمضان المبارک دوران مساجد و گرد نواح میں سحری کے لوازمات بذریعہ ڈرون پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔اس انوکھے طریقہ ترسیل کے ذریعے ۱۰ ؍ فیصدبغیر پائلٹ طیارہ ڈرون سے کی جا ئے گی ۔

’’ان کی سحری ہمارے ذمہ ‘‘ کے عنوان سے اس سہولت کا اجر ا ء انجمن رفاہ عامہ کی یوتھ کونسل نے کیا ہے ۔متحدہ عرب امارت سے شائع ہونے والے عرب اخبار ’’البیان ‘ ‘ نے یوتھ کونسل کی سربراہ حلیمہ محمد کے حوالہ سے بتا یا کہ اس کام میں مؤثر افراد کی شرکت پہلی ترجیح ہے ۔انہیں سحری کی تقسیم میں عملی طور پر شریک کرنا لازمی امر ہے ۔

مؤثر افراد پر مشتمل رضا کاروں کی ٹیم سحری پیکج کی تیاری او راسے حفاظت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔بغیر پائلٹ جہاز ڈیزائن تیار کرنے او رآئیڈیا میں فنی معاونت فراہم کرنے والے نوجوان خلفان عبیدنے کہا ہے کہ یہ نیا طریقہ ہے ۔اس میں مؤثر رضا کاروں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے ۔یہ طیارہ دس کیکو گرام سحری لوازمہ لے جانے کا صلاحیت رکھتے ہیں ۔