دبئی۔ سحری کی ڈلیوری اب ڈرون سے 

دبئی۔ انجمن رفاہ عامہ دبئی نے اس سال رمضان المبارک کے دوران مساجد اور گرد ونواح میں سحری کے لوازمات بذڑیعہ ڈرون پہنچانے کا منفرد منصوبہ تیار کیاہے۔

اس غیرمعمولی طریقہ ترسیل کے ذریعہ 10فیصد فوڈ ڈلیوری بغیرپائیلٹ کے طیارہ ( ڈرون ) سے کی جائے گی۔ ’ان کی سحری ہمارے ذمہ ‘کے عنوان سے اس سہولت کا اجرا انجمن رفاہ عامہ کی یوتھ کونسل نے کیاہے۔

متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے عرب اخبار ‘ البیان ‘ نے یوتھ کونسل کی سربراہ حلیمہ محمد کے حوالے سے بتایا کہ اسکام میں موثر افرد کی شرکت پہلی ترجیح ہے۔ انہیں سحری کی تقسیم میں عملی طور پر شریک کرنا لازمی امر ہے۔

موثر افراد پر مشتمل رضاکاروں کی ٹیم سحری پیکیج کی تیاری اور اسے حفاظت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بغیرپائیلٹ جہاز ڈیزائن تیا رکرنے او رائیڈیا فنی معاونت فراہم کرنے والے نوجوان خلفان عبید نے بتایا کہ یہ دنیاطریقہ ہے اسمیں موثر رضاکاروں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے ۔

یہ خیال چونکہ نیا ہے اس سے ہمیں ڈرون طیاروں کو اپنے ٹارگٹ علاقو ں تک رسائی کے لئے بہتر طریقے سے پروگرام کرنا ہوگا۔سحری لوزامات کی ترسی ممیں استعمال کئے جانے کے لئے بغیرپائیلٹ طیاروں کی تمام ضروری پروگرامنگ کا عمل مکمل کیاجارہا ہے ۔

زیادہ دیر تک پرواز کو یقینی بنانے کے لئے اٹھ بیٹریاں لگائی جارہی ہیں۔ یہ طیارے10کلو گرام سحری لوزامات لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں