داڑھی کٹوانے سے منع کرنے پر این سی سی کیمپ سے نکالے گئے جامعہ کے کیڈیٹس

نئی دہلی۔داڑھی صاف نہ کروانے کی سزا کے طور پر ایک دن اور ایک رات ہنگامی حالات سے دوچار ہوتے ہوئے اور بھوک وپیاس کے عالم میں ساری رات این سی سی کیمپ کے باہر گزارنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے این سی سی کیڈیٹس پیر کے روز اپنے سامنے واقعہ لان میں ہڑتال شروع کردی جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ جامعہ کے این سی سی افیسر رجنیس کمار او رسینئر انڈرافیسر ابھجیت کمار کو فوری طور پر برخواست کیاجائے کیونکہ یہ سب انہیں کاکیا ہوا ہے ۔ طلبہ کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کا کیمپ سرٹیفکیٹ بھی دیاجائے او رجن آرمی افیسران نے ان کو کیمپ سے نکالا ہے وہ معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 19ڈسمبر کو این سی سی کی چوتھی بٹالین کے زیراہتمام روہنی کے سیکٹر 18واقع این سی سی بھون میں د س روز کیمپ کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں جامعہ کے 35کیڈیٹس بھی شامل ہوئے تھے۔ تقریبا پانچ روز گزر جانے کے بعد ان لوگوں سے داڑھی کٹوانے کے لئے کہاگیا جس پر انہو ں نے منع کردیا او ربتایاگیا کہ ہم داڑھی رکھتے ہیں اور شیو بڑھی ہوئی نہیں ہے۔جونیئر انڈر افسر دلشاد احمد نے اس بابت بتایا کہ ہمارے ساتھ کے دس کیڈیٹس نے چہرہ پر داڑھی رکھی ہوئی تھی جبکہ دیگر کی نہیں تھی۔ان کاکہناتھا کہ انپیں کیاگیا کہ اگر آپ داڑھی نہیں کٹواتے تو گھر بھیج دئے جاؤگے جس پر انہو ں نے مومنٹ آرڈر مانگا او رکہاکہ آپ ہمیں تحریری طور پر مومنٹ آرڈر دے دیں ہم چلے جائیں گے۔

مگر بٹالین کی جانب سے کچھ نہیں دیاگیااو رانہیں اتوار کے روز کیمپ سے باہر نکال دیاگیا جس پر وہ دن او ررات بھوکے پیاسے رہے ہیں۔ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کیڈیٹس کو بلاکر بات کی۔ جامعہ کے ہی ایک طالب علم عمران چودھری نے بتایا کہ وائس چانسلرنے پوری معاملے کی گہری تک جانچ کی اور مذکورہ دونوں افسران کوان کی دمہ داری سے ہٹانے کا وعدہ کیاہے ۔

ساتھ ہی طلبہ کو یقین کے ساتھ گھر کے جانے کے لئے بھی کہا۔ انہو نے بتایا کہ وی سی طلعت احمد نے این سی سی بٹالین سے اور وہاں رہ گئے باقی کیڈیٹس سے با ت کرنے او رمکمل جانچ کے بعد طلبہ کے حق میں کوئی بہتر فیصلے کے بعد طلبہ کے حق میں کوئی بہتر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ ادھر جامعہ کیمپس پہنچے میران حیدر وغیر ہ نے داڑھی کو لے کر کیمپ سے نکالے جانے کی سخت مذمت کی ۔ کیڈیٹس سے ملنے کے بعد سابق طالب علم نور نوازخان نے بھی پوری معاملے کی سخت مذمت کی اور وی سی سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ برگیڈ ئیر سطح کے ایک سابق این سی سی افسر کا اس بابت کہنا ہے کہ این سی سی ایکٹ میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جس میں داڑھی کو کٹانا یا رکھنے کی بات کہی گئی ہو۔ البتہ صاف ستھرا رہنے کی ہدایات ضرور ہیں اور وہ انسان داڑھی رکھ کر بھی رہ سکتا ہے ۔ کیڈیٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کو یہ بھی کہاگیا کہ اب مودی کا راج ہے ۔ حالانکہ پورے معاملے کی وضاحت کے لئے کوشش کی مگر کیمپ کمانڈینٹ سے بات نہیں ہوسکی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پراکٹر ہارون سجاد کے کیڈیٹس کو داڑھی کے سبب کیمپس سے نکالے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم ان لوگوں سے بھی معلوم کریں گے کہ ایسی کیابات ہوئی۔ انہو ں نے کہاکہ داڑھی کے تعلق سے کوئی قانون ہے تو اسے تحریر ی طور پر بتاجائے او رکس ایکٹ کے تحت ہے اس کی بھی وضاحت کی جائے اگر ایسا نہیں تو پھر یہ بات سامنے کیوں ائی ہم سب پتہ کریں گے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پی آر او وصائمپ سعید نے نمائندہ انقلاب سے کہاکہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی وی سی سے جو بھی ممکن ہوگا طلبہ کے حق اور انصاف کے لئے اسے جائے گا ساتھ ہی کسی بھی طرح بچوں کے ساتھ غلط نہیں ہونے دیاجائے گا۔