دارچینی کے یہ 7 فوائد آپ کو معلوم ہیں؟

دار چینی ایسا مصالحہ ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتا ہے مگر اس کے فوائد کھانوں تک ہی محدود نہیں۔درحقیقت آپ اس سے ایسے حیران کن فوائد حاصل کرسکتے ہیں جس کے بارے میں آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔درج ذیل میں دار چینی کے ایسے ہی انوکھے طریقہ استعمال دیئے گئے ہیں۔

کیل مہاسوں کا علاج
دارچینی کیل مہاسوں کے نشانات تیزی سے ختم کرتی ہے اور بیکٹریا ختم کرنے ان کے ابھرنے کی روک تھام بھی کرتی ہے۔ ایک چائے کے چمچ دار چینی کو ایک چائے کے چمچ جائفل اور ایک چمچ شہد میں مکس کریں۔ اس مکسچر کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
مچھر یا کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی جلن سے نجات
اگر مچھر یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے جلن اور خارش ہورہی ہے تو دارچینی کے ایک ٹکڑے کو ایک چمچ شہد میں مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں اور پھر اسے متاثرہ جگہ پر لگالیں۔
اپنی سانسوں کو مہکائیں
اگر آپ کو سانس کی بو کی شکایت ہے جو بیکٹریا کی وجہ سے ہوتی ہے تو دارچینی اس کے علاج کے لیے مفید ہے۔ سانس میں بو پیدا ہو رہی ہو تو ایک ٹکڑے دارچینی کو چوسیں جس سے اس مسئلے کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔
نظام ہاضمہ بہتر بنائے
دارچینی دافع ریاح مصالحہ ہے یعنی اس کی کیمیائی خوبیاں پیٹ میں گیس اور اپھار کو کم کرتی ہے۔ اسے اپنی غذا کے ذریعے استعمال کریں یا کھانے کے بعد اس کا ٹکڑا چوسنے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
گردن کے درد میں آرام
دارچینی کے اندر موجود اجزاء کندھوں اور گردن کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک جراب کا تین چوتھائی حصہ سفید چاولوں، دو دار چینی کے ٹکڑوں اور ایک چمچ لونگ سے بھرلیں۔ اسے مائیکرو ویو میں دو منٹ تک گرم کریں اور پھر اپنی گردن کے گرد پھیلادیں۔ آپ جراب کو گرم کرنے اور گردن پر رکھنے کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک مصالحوں کی مہک ختم نہ ہوجائے۔
چیونٹیوں سے نجات
دارچینی کا ٹکڑا کسی ساشے میں ڈال کر کچن کیبنٹ میں رکھ دیں تاکہ چیونٹیاں وہاں نہ جائیں یا اس کا سفوف چیونٹیوں کے داخلی مقامات پر چھڑک دیں۔ کچن کے شیلف میں دار چینی کو چھوڑ دینا جگہ کو خوشبودار بناتا ہے جبکہ کیڑوں کو دور رکھتا ہے۔
بو سے نجات
کبھی کبھار کھانا خراب ہونے سے پورے گھر میں بو پھیل جاتی ہے اور اگر ایسا ہوجائے تو پریشان ہونے کی بجائے دار چینی کے سفوف کو کسی برتن میں ڈال کر ایک گھنٹے تک چولہے پر بھونے مسئلہ حل ہوجائے گا۔