دادی اماں

دادی ماں کا پیار تو دیکھو
شفقت کا اقرار تو دیکھو
سب سے پیار نرالا ان کا
خالق خود رکھوالا ان کا
ان کی دولت پان مصالحہ
خالوچاہیں ، مانگیں خالہ
گھر میں پیار کی کھیتی ہیں یہ
تحفے سب کو دیتی ہیں یہ
منے کو جب دوا پلائیں
لوری دے کر اسے سلائیں
باتیں اچھی کہتی ہیں یہ
صاف اور ستھری رہتی ہیں یہ
غصہ میں یہ سب کو ڈانٹیں
خوشیوں میں مٹھائی کو بانٹیں
رات کو جلدی سوجاتی ہیں
خوابوں میں یہ کھوجاتی ہیں
اٹھتی ہیں یہ صبح سویرے
بچوں کو کوئی غم نہ گھیرے
دیتی ہیں وہ سب کو دعائیں
نیکی کی وہ راہ دکھائیں
عینک ان کی جب کھوجائے
ڈھونڈو عینک شور مچ جائے
جب تک عینک مل نہ جائے
کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ آئے
دادی ماں کا پیار تو دیکھو
شفقت کا اقرار تو دیکھو