خواتین کی 25 فیصد تعداد کو دوران حمل ذیابیطس کا بھی خطرہ

ہندوستان کی 22 تا 25 فیصد خواتین کو دوران حمل ذیابیطس شکری لاحق ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔ اس حالت میں ایسی عورتوں کو بھی جنھیں ماضی میں کبھی ذیابیطس نہ ہوئی ہو ، دوران حمل ان کے خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ خاص طورپر تیسری سہ ماہی میں ۔ دنیا بھر میں جی ڈی ایم 15 فیصد عورتوں کو متاثر کرتا ہے اور ہندوستان میں ایک تخمینہ کے بموجب 40لاکھ خواتین ا س سے متاثر ہیں۔ راجیش چھبر مواصلات ، صحت عامہ فاؤنڈیشن ہندوستان واقع دہلی کے بموجب ایک سرکاری ۔ خانگی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 6 کروڑ 50 لاکھ افراد ذیابیطس کے مریض ہیں۔ ہندوستان میں 7 کروڑ 70 لاکھ ذیابیطس ہونے کے ماقبل دور میں ہیں۔ ان میں سے 15 فیصد خواتین ہیں۔ جی ڈی ایم توقع ہے کہ 2030 ء تک اس تعداد میں اضافہ ہوکر یہ 10 کروڑ 12 لاکھ ہوجائے گی ۔ راجیش نے جی ڈی ایم میں کورس کا سرٹیفکیٹ کے لئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے ایک حصہ کے طورپر کہا کہ پورے ہندوستان کے شہروں میں جی ڈی ایم کا غلبہ ہے۔ ان میں سے 17 فیصد چینائی میں ہیں اور 17.5 فیصد لدھیانہ میں ، 15 فیصد ترواننتاپورم میں ، 12فیصد بنگلور میں ۔ جی ڈی ایم ایک شدید اور نظرانداز کرنے کے قابل خطرہ ہے جو ماؤں اور بچوں کی صحت کو لاحق ہوتا ہے ۔ یہ صورتحال ابتر ہونے کا اندیشہ ہے خاص طورپر کم آمدنی اور اوسط آمدنی کے ممالک جیسے ہندوستان میں ذیابیطس کے غلبہ کے خطرہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔