حیدرآباد: ہم جماعت ساتھی کی عصمت ریزی کی ۔ 

حیدرآباد: ہم جماعت ساتھی نے اپنے ساتھی نوجوان لڑکی کی عصمت ریزی کردی ۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ کے بی ایس مقتا میں پیش آیا ۔ مقامی انگریزی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ کے مطابق بیس سالہ ہوٹل مینجمنٹ کی طالبہ نے جمعہ کے روز انکشا ف کیا کہ اس کا ہم جماعت نے نشہ کی حالت میں اس کی عزت لوٹی ہے۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت کے مطابق جوبلی ہلز واقع ایک پب میں اپنی سالگرہ منانے کے بعد وہ نشہ میں دھت میرے گھر آیا او رزبردستی میرے گھر میں آگھسا او رمیری عصمت ریزی کردی ۔ ذرائع کہ مطابق ملزم کا تعلق کریم نگر سے ہے ۔ ملزم کے خلاف سیکشن 397کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔