حیدرآباد: گانجہ اورڈرگس کے استعمال سے نوجوان کی موت

حیدرآباد: گانجہ، ڈرگس دیگر نشیلی ادویہ کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ او راس سے موت ہونے کا سبب ہوتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ شہر کے راجندرنگر علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک انیس سال کا نوجوان لڑکا گانجہ کے استعمال کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شیوکمار کا بیٹا ۹۱/ سالہ پانڈو نے ایس ایس سی تک تعلیم حاصل کر کے چھوڑ دی او راپنے والد کے ساتھ واٹر پلانٹ میں ہاتھ بٹانے لگا۔ پانڈو گانجہ او رنشیلی ادویہ کا عادی ہوچکا تھا۔

جمعہ کے روز وہ بہت زیادہ مقدار میں گانجہ استعمال کرلیا۔ جس سے ا س موت واقع ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔