حیدرآباد میں ڈرنیج کی صفائی کے لئے روبوٹس

حیدرآباد : ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی مین ہول سے مین ہول تک پائپ لائن کے اندر سے کچرے کی نکاسی کرنے والا ایک ’’روبوٹیک انسٹرومینٹ ‘‘ تیارکررہاہے۔شہر میں حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ 2.65لاکھ مین ہول کی صفائی او رمرمت کا کام سنبھالتا ہے۔

بورڈ ایم ڈی ایم دانا کشور نے تکنیکی ماہرین سے کہاکہ وہ ایک ایسا سنسر چیپ بھی تیار کریں جو اس بات کا خبر دے کہ مین ہول کا کور کھلا ہے یا بند‘ یاپھر مین ہول سے پانی ابل رہا ہے۔مذکورہ سنسرس کی نگرانی صفائی کے ذمہ دار او راپریشن محکمہ کی ذمہ داری ہوگی۔

ڈی سی میں شائع خبر کے مطابق ربوٹیک انسٹرومنٹ کیعلاوہ ایک خاص سوٹ بھی تیار کیاجانے والا ہے جو مین ہول میں اتر کر کام کرنے والے مزدوروں کوفراہم کیاجائے گا اور یہ سوٹ انہیں جان بچانے کے لئے آکسیجن فراہم کریگا۔

بورڈ 20,000سنسرس نو ہزار کیلومیٹر کی پائپ لائن پر لگانے کے بعد دفتر میں بیٹھ کر اس کی نگرانی کرسکیں گے۔